ابنا: ہندوستان کے شمال مشرقی پہاڑی علاقوں سے بہنے والا سیلابی ریلہ اس ملک کی تین ریاستوں آسام ،سکھم اور ارونا چل پردیش میں لاکھوں افراد کے بےگھر ہونے کا باعث بنا ہے اور درجنوں افراد لقمۂ اجل بن گئے ہیں –رپورٹ کے مطابق ریاست آسام مین کم ازکم 8 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں- اس ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں جنکی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے – اس ریاست میں حکومت نے عوام کی مدد کےلئے فوج طلب کرلی ہے -حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 180 سے زائد گاؤں اور 80ہزار ایکڑ زرعی اراضی پانی میں ڈوب گئی ہیں -
.....
/169